مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواز سعید المالکی نے پاکستانی نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات اور گفتگوکی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نواز سعید المالکی اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے باہمی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بحری دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول میر ی ٹائم سکیورٹی پر بھی بات چیت کی گئی۔
آپ کا تبصرہ